ڈوڈہ //اپنی پارٹی اکائی ڈوڈہ نے انتظامیہ سے حالیہ برفباری و بارشوں کے دوران پانی، بجلی، تیل خاکی و سڑک رابطوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پچھلے تین روز سے جاری بارشوں و برفباری سے عوامی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بھدرواہ کے دورے کے دوران ضلع صدر اپنی پارٹی اصغر حسین کھانڈے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد علاقوں میں پانی، بجلی و سڑک نظام متاثر ہوا ہے جبکہ ضلع میں تیل خاکی کی سخت قلت پائی جاتی ہے۔ اس دوران انہوں نے درجنوں سیاسی کارکنوں کی اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع صدر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بہتر مستقبل کے لئے اپنی پارٹی کو مضبوط بنائیں۔ اس موقع پر ضلع یوتھ صدر بشارت حسین، ضلع نائب صدور ساجد وانی و طیب بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔