ریاسی//گزشتہ دنوں بارشوں کے باعث فصلوں اور رہاشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔اسی حوالے سے نائب سرپنچ چانہ بی پرتھی سنگ نے پنچایت کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے نقصان کا جائزہ لیا۔اس کے بعد نائب سرپنچ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پنچایت میں کافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے فصلیں گر کر تباہ ہوگئیں ہیں اور کافی رہاشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پرتھی سنگ نے کہا کہ انہیں لوگوں نے چنا ہے اور ان کی ذمہ واری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کے مشکلات کو سنے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پنچایت میں کافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں ایک ٹیم روانہ کی جائے اور نقصان کا تخمینہ لگا کر لوگوں کو معوضہ فرہم کیا جائے۔