سرینگر//ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے پلوامہ میںشہریوں بشمول ایم بی اے طالب علم کی ہلاکت اور قریب70شہریوں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے سنیچر کو عدالتی کام کا بائیکاٹ کیا۔بار صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوں ہی نوجوان شہریوں کی ہلاکے موصول ہوئی،تو وکلاء جمع ہوئے اور عدالتی کام کاج کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ لیا۔اس دوران وکلاء عدالت کے صحن میں جمع ہوئے اور ان شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقعہ پر مقرین نے کہا کہ2019کے پارلیمانی انتخابات جوں جوں نزدیک آرہے ہیں،اور حالیہ دنوں میں بیرون ریاستوں میں بھاجپا کے اقتدار کھونے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیںاور کشمیر میں عام شہریوں کا لہو بہا کر فرقہ پرستوں کو خوش کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق بار نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دئیے گئے پروگراموں کی حمائت کا بھی اعلان کیا۔
بارایسوسی ایشن نے بطور احتجاج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا
