سرینگر//سرحد پار ہندوستانی فضایہ کے حملوں کے بعد جہاں سیکورٹی تنصیبات کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا،وہیں بادامی باغ کنٹونمنٹ کے علاوہ زبرون پہاڑیوں پر بجلی کو پوری رات بند رکھا گیا۔ سیکورٹی و اہم تنصیبات بشمول ہوائی اڈئوں کو ہائی ا لرٹ کے کے بیچ منگل کی شام سے ہی کنٹومنٹ علاقے میں موجودہ سیکورٹی تنصیبات میں بجلی بند کی گئی۔ سیکورٹی تنصیبات کے علاوہ نزدیکی زبرون پہاڑی پر بھی بجلی بند کی گئی اور یہ سلسلہ منگل کی رات جاری رہا۔بجلی بند رہنے کی وجہ سے یہ پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں چلا گیااور تنائو کی صورتحال نظر آئی اور نزدیکی شہری بستیاں بھی موجود ہیں،جہاں خوف وڈر کا ماحول پیدا ہوا۔