سرینگر//بابہ ڈیم سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں1رہائشی مکان اور ایک بینڈ سا جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ اتوار کو رات دیر گئے 9بجکر 30منٹ پر بینڈ سا میں موجود ڈیزل جنریٹر پھٹنے سے لگی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ سے جرنیٹرل میں موجود تیل کئی مکانوں پر جاگرا جسکی وجہ سے 2رہائشی مکان بھی زد میں آکر خاکستر ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ بجھانے والا عملہ رات دیر گئے تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا تھا لیکن تیل کی پھیلائو کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔بتایا جات ہے بینڈ سا اور 2 رہائشی مکان غلام رسول بٹ کے ہیں جب کہ ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ مکان کے قریب موجود موبائیل ٹاور بھی جزوی طور پر تباہ ہوا ہے ۔ ادھر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ آگ دو کنال پر مشتمل بینڈسا میں لگی ہے، جسکی وجہ سے ایک رہائشی مکان اور پلاسٹک کباڈ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی12گاڑیاں آگ بچھانے میں لگی ہوئی ہیں۔