ٹنگمرگ//اتوار کو بابا ریشیؒ ،گلمرگ اور درنگ میں سیلانیوں کے ہجوم کی وجہ سے گلمرگ سرینگر شاہراہ پرگھنٹوں ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔لاک ڈائون میں نرمی کے بعد اتوار کو گلمرگ،ٹنگمرگ باباریشی،اور درنگ میں سیلانیوں کا کافی رش تھااوروادی کے اطراف واکناف سے لوگ وہاں سیر کو پہنچ گئے تھے۔لوگوں کے بھاری رش کی وجہ سے اگر چہ ان مقامات کی رونق لوٹ آئی لیکن سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے ٹریفک جام گھنٹوں رہا جس کی وجہ سے سیلانیوں اور دیگر مقامی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔