سرینگر //پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ٹرک کی پہنچان کے لئے سوشل و دیگر میڈیا پر عام لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد پولیس نے سوشل و دیگر میڈیا کی مدد سے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ٹرک زیر نمبر کو ضبط کر کے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ کیس میں پولیس کو مطلوب ٹرک ضبط کی گئی ہے اور اس دوران پولیس نے سوشل میڈیا و دیگر میڈیا کے زریعے نا معلوم ٹرک کی شناخت کے لئے مددکی اپیل کی تھی۔ مذکورہ ٹرک یکم اپریل2018کو چھانہ پورہ بائی پاس پر ہریانہ ماربلز کے نزدیک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر فرار ہوا تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی جاںبحق ہوا اور حادثے میں ملوث ٹرک موقعہ سے فرار ہوا تھا جس پر پولیس نے کیس زیرنمبر 49/2018,U/S 279 , 337,304A درج کر کے تحقیقات شروع کی۔ سرینگر پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعے ملوث ٹرک کا فوٹو گراف حاصل کر کے وسوشل و دیگرمیڈیا کے ذریعے لوگوں سے ملوث ٹرک کی پہنچان کے لئے مدد طلب کی تھی ۔سرینگر پولیس نے لوگوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے پولیس نے ہٹ ا ینڈرن میں ملوث ٹرک کو ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کیا ۔