گول//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن نے آج گول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں این ایچ آر ایم ملازمین کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور تبادلہ خیال کیا اور یہاں پر اُن کے مسائل جانے ۔ اس دوران اُن کے ہمراہ ایس ڈی ایم گول بھی موجود تھے ۔ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گول میں انہوں نے یہاں پر مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بی ایم او گول سے با ت کی اور یہاں پر پیداہ شدہ مسائل کے بارے میں بھی انہوں نے سنے ۔ اس موقعہ پر یہاں پر اے ڈی سی نے بی ایم او کو ہسپتال میں صفائی اور ستھرائی بارے بھی کہا۔ انہوں نے اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری ریاست میں اس وقت ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورتجربہ کاروں کی شدید قلت ہے انہوں نے کہا کہ اس بات کو بورڈ میٹنگ میں بھی اٹھایا گیا تھا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ وہ سب ڈویژن گول میں جاری تعمیراتی و دوسرے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً آتے رہتے ہیں ۔ اس موقعہ پر ٹھٹھارکہ روڈ پر ناقص تعمیرات پر ایس ڈی ایم گول نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کا جو رول ہے اُسی کے تحت کام ہو گا اور اس سلسلے میں جے ای اور اے ای ای سے بھی بات کی ہے کہ وہ ٹھٹھارکہ روڈ کا خود جائزہ لیں اور اس بارے رپورٹ پیش کریں ۔ وہیں انہوں نے کینٹھہ داڑم روڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلوے کے تحت ہے اور ریلوے کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہاں پر ناقص کام نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی نہر کے بارے میں داڑم کے کچھ لوگ آئے تھے اور اُس نہر کو بہتر کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان ریلوے کمپنی کو اس بارے میں کہا گیا تھا اور انہوں نے آگے انجینئر بھیجے ہیں کہ کیا واقعہ یہاں پر ناقص کام ہو رہا ہے اور وہ ٹھیکیداروں کو اس بار ے میں مطلع کریں ۔ یاد رہے کینٹھہ داڑم روڈ پر تین نفری جن میں نائب تحصیلدار گول، ایس ایچ او گول اور جے ای پی ڈبلیو ڈی باڈی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے ایک حکم نامے کے تحت اس روڈ کا جائزہ لیا تھا جس پر اس تین نفری ٹیم نے ایک کمیشن رپورٹ ایس ڈی ایم گول کو بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی تعمیر واقعی ناقص ہو رہی ہے اور اس کی تحقیقات کی جانی چاہئے لیکن ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی اس کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئی اور آج ایس ڈی ایم گول نے اس سڑک پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہاں پر ارکان کے انتظامیہ سے بات کی ہے اور وہ وہاں جا کر اس کا جائزہ لے گی ۔