جموں//ڈائریکٹر سیریکلچر گلزار احمد شبنم نے مرکزی معاونت والی ایگریکلچر ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی( اے ٹی ایم اے) کے تحت ریشم کے کیڑے پالنے والے35 ترقی پسند کسانوں کو کرناٹک کے دورے کے لئے روانہ کیا۔اس گرو¿پ کو’ کپسٹی بلڈنگ‘ کے ایک حصے کے طور پر جموں میں پرتوجیکٹ ایگزیکٹو جموں جاوید احمد، کٹھوعہ اور جموں کے ڈسٹرکٹ سیریکلچر افسران انجو کول اور فرحت عباس اور دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں روانہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر سیریکلچر نے اس پوقعہ پر کہا کہ محکمہ ریشم کے کیڑے پالنے والوں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کسان نیشنل سلک ورم سیڈ آرگنائزیشن( این ایس ایس او) بنگلور، سینٹرل سیریکلچر ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی چیوٹس، بنگلور اور میسور کے علاوہ راما نگارہ کی کوکون مارکیٹ اور کرناٹک کے دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اداروں میں یہ کسان مختلف سائنسی و جدید طریقوں پر ریشم کے کیٹروں کو پالنے کے تجربات سے مستفید ہوں گے۔گلزار احمد شبنم نے کہا کہ اب تک محکمہ کے مختلف ونگوں سے تعلق رکھنے والے افسروں کو بنگلور اور میسور میں اے ٹی ایم اے کے تحت تربیت فراہم کی گئی اور یہ پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اپنے انسانی وسائل کا بھرپور استعمال کر کے ریاست کو اعلیٰ ریشم تیار کرنے کا مرکز بنائے گا۔
اے ٹی ایم اے کے تحت 35 کسان کرناٹک دورے پر روانہ
