اے ایم ہانڈائی نے ’ڈورٹوڈورسروس ‘لانچ کی

 جموں//اے ایم ہانڈائی کی جانب سے ’’ڈورٹوڈورسروس ‘‘ کاافتتاح یہاں چیئرمین جتندرگپتانے ڈائریکٹراکشے مہاجن، امت شرما ریجنل پارٹس سروس منیجر ،وکاس بھاردواج ٹیریٹری پارٹس منیجر نے عملے کی موجودگی میں کیا۔اس دوران امت شرمانے کہاکہ یہ ہانڈائی موٹرس کا منفردقدم ہے جوپورے ہندوستان میں صارفین کوبہترسہولیات فراہم کرنے کی غرض سے لانچ کیاگیاہے۔اکشے مہاجن نے کہاکہ موجودہ وقت میں وقت کافی اہمیت رکھتاہے اورصارفین کوگھرتک خدمات فراہم کرنے سے ان کاوقت بچے گا۔انہوں نے کہاکہ اے ایم ہانڈائی حال ہی میں جموں وکشمیرمیں صارفین کے اعتمادکے سلسلے میںنمبرایک مقام پرآیاہے۔