یو این آئی
نئی دہلی// اکسائز گھپلہ معاملے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی مشکلات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس معاملے میں اے اے پی کے کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چھٹا سمن بھیجا، جسے انہوں نے نظر انداز کرنے پرپیر کو جانچ ایجنسی نے مسٹر کیجریوال کے خلاف عدالت میں شکایت درج کرائی۔ای ڈی نے چھٹی بار سمن بھیجا اور مسٹر کیجریوال کو آج پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ اس سے پہلے بھی ای ڈی مسٹر کیجریوال کو پانچ بار پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیج چکی ہے ۔ای ڈی ذرائع کے مطابق تعزیرات ہند کی دفعہ 174 کے تحت درج کی گئی شکایت میں، مسٹر کیجریوال کو جاری کئے گئے پہلے تین سمن کی ‘جان بوجھ کر’ نافرمانی کرنے کا حوالہ دیا گیا ہے ۔اس دوران اے اے پی نے دہرایا کہ مسٹر کیجریوال کو بھیجے گئے سمن ‘غیر قانونی’ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے ، اس لیے ایجنسی کو مسٹر کیجریوال کو بار بار سمن بھیجنے کے بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ۔ای ڈی نے مسٹر کیجریوال کو 14 فروری کو چھٹا سمن جاری کیا تھا اور آج انہیں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ اس سے قبل 17 فروری کو دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے چیف منسٹر کو 16 مارچ تک ای ڈی کے سمن پر عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہونے سے استثنیٰ دے دیا تھا۔