بانہال // ویجی لینس ارگانئزیشن کشمیر نے آج محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک ایگزیکٹیو انجینئر کے گھر واقع چملواس بانہال میں چھاپہ مارا جبکہ انکی حالیہ رہائش گاہ واقع کہر بل ، مٹن اننت ناگ (اسلام اباد ) میں بھی ا±سی وقت چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ پولیس کے ا یکا علی افسر نے بتایا کہ اج ویجلینس ارگانئزین کی طرف سے رام بن پولیس سے چھاپہ مارنے کیلئے پولیس کمک کی مدد مانگی جو انہیں رام بن اور بانہال سے فراہم کی گئی اور ایک نائب تحصیلدار کو مجسٹریٹ کے طور ساتھ انہوں نے اپنے ساتھ رکھا۔ اننت ناگ اور بانہال کے چھاپوں کے دوران ان کے گھروں سے کچھ دستاویزات بھی ویجلینس کے حکام اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایگزیکٹیو انجینئر عبدالوحید خان ساکنہ چملواس بانہال پر اننت ناگ ضلع میں اپنی تعیناتی کے دوران سرکاری رقومات میں بھاری خرد ب±رد کی شکایات کے بعد چھاپہ مار کاروائی کی گئی ہے اور ان کی آمدنی سے زائید کے مبینہ غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔