نئی دہلی// عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 26.42 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ وہیں بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تیل کمپنیوں نے گزشتہ سات دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 بار اضافہ کیا ہے۔ سوموار کو بھی پٹرول 30 پیسے اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
پیر کو نئی قیمتوں کے مطابق دہلی میں پٹرول 99.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.77 روپے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ ممبئی میں پٹرول 114.08 روپے اور ڈیزل 98.48 روپے فی لیٹر فروخت ہو گا۔
وہیں کئی ایجنسیوں اور تیل کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اگلے 15دنوں تک اضافہ ہوتا رہے گا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں فروری کی بلند ترین سطح 140 ڈالر فی بیرل سے گر کر 103 ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔