سرینگر //جموں و کشمیر میں پیر کو مزید 1لاکھ 29ہزار929افراد کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا اور اسطرح ویکسین لینے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 10لاکھ 24ہزار 630ہوگئی ہے۔ پیر کو ویکسین لینے والے 1لاکھ 29ہزار 929افراد میں اننت ناگ میں 17561،کولگام میں 7884،شوپیان میں 1315،پلوامہ میں 4332،سرینگر میں 14372، بڈگام میں 5281، بارہمولہ میں 12968، کپوارہ میں 11687، بانڈی پورہ میں 3455، گاندربل میں 2341،جموں میں 13192، ادھمپور میں 6190، راجوری میں 5106، کٹھوعہ میں 4698، پونچھ میں 6629، رام بن میں 3562 ،کشتواڑ میں 866، ریاسی میں 2950 اور سانبہ میں 2244افراد کو کورونا مخالف ٹیکے دئے گئے ہیں۔ اسطرح جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ لینے والے افراد کی تعداد 1کروڑ10لاکھ سے زائد افراد میں 1لاکھ 94ہزار942ہیلتھ ورکر،5لاکھ 82ہزار 391فرنٹ لائن ورکر اور ایک کروڑ 2لاکھ 47ہزار 297افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ دیا گیا ہے۔