سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کو مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جاں گنوا بیٹھے۔ان میں ایک نائب تحصیلدار بھی شامل ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں مولو چھترا گام شوپیان کا55سالہ شہری، نوگام سرینگر کا82سالہ شہری،ملہ باغ سرینگر کا80سالہ شہری اورہندوارہ کا68سالہ شہری شامل ہیں۔
شوپیان کے جاں بحق شہری کے بارے میں حکام نے کہا کہ وہ محکمہ مال کا ایک سینئر آفیسر تھا اور اس وقت وہ نائب تحصیلدار وچی کے طور اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔