سرینگر//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ (کے ای جی) نے کشمیر کے ایک ممبر پارلیمنٹ کی اہلیہ کی کشمیر مونیٹر کے مدیر کودھمکی آمیز فون کال پر شدید ردعمل اظہار کیا ہے ۔کے ای جی کے ترجمان نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ ‘خاتون جو کہ پی ڈی پی کے ایک سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ کی اہلیہ ہیں ‘نے کشمیر مانیٹر کے مدیر ‘ شمیم معراج کو فون پر ان کی’ کھال اتارنے اور پھانسی پر لٹکانے‘ کی دھمکی دی ۔خاتون کا دھمکی آمیز لہجہ کشمیر مانیٹر میں شائع ایک اداریہ کے ردعمل میں تھا ۔دھمکی آمیز فون کال کو غیر ضروری اور نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے گلڈ کے ترجمان نے کہا کہ اخبار کی ایڈیٹوریل پالیسی میں کسی کی بھی مداخلت ‘ چاہے وہ کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو ‘ کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔