جموں //’مہلا کویہ منچ ‘کی طرف ’ایک شام شہیدوں کے نام‘ کے عنوان سے ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس تمدنی پروگرام میں ڈی ایس پی انیتا پواربطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں ۔پروگرام کے دوران کئی ایک شاعروں نے اپنی نظموں و دیگر کلام کے ذریعہ شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقعہ پر منتظمین کی جانب سے مارے گئے فوجیوں کے لواحقین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے’مہلا کویہ منچ ‘کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس سے قبل کی فیوجیوں کے لواحقین کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگراموں کا اہتمام کرتے آئے ہیں ۔ انہوں نے ملکی کی خاطر مرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔’مہلا کویہ منچ ‘کے اراکین نے اس طرح کے پروگراموں کو منعقد کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ منچ نوجوانوں فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقعہ فراہم کر رہا ہے ۔