نئی دلی //یو پی کے میرٹھ سے ایک حیران کرنے والا اور دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شہر میںرہنے والے گریگری ریمنڈ رافیل اپنے دو جڑواں بیٹوں کی موت کا غم منا رہے ہیں جو کورونا کی وجہ سے ایک ساتھ موت کی نیند سو گئے۔گریگری ریمنڈ رافیل کے دونوں بیٹوں کے نام جوفریڈ ورگیز گریگری اور رالفریڈ جارج گریگری تھے۔ دونوں نے ایک ساتھ کمپیوٹر انجینئرنگ کی پڑھائی کی۔ دونوں حیدر آباد کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ ان کی پیدائش 23 اپریل کو ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی پہلی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی تھی، لیکن کچھ ہی دنوں کے بعد ان کی دوسری آر ٹی پی سی آر رپورٹ نگیٹو آگئی۔ ڈاکٹرس دونوں کو کورونا وارڈ سے نارمل وارڈ میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا ہی رہے تھے کہ 13 اپریل کو جوفریڈ کی موت ہو گئی۔ اس خبر کے بعد والد نے اپنے دوسرے بیٹے کو دہلی کے اسپتال میں منتقل کرنے کی بات کی، لیکن 14 مئی کو اس کی بھی موت ہوئی۔ اس طرح دونوں بھائی جو ایک ساتھ اس دنیا میں ئے تھے، کورونا نے ان دونوں کو 24 سال کی عمر میں ایک ساتھ موت کی نیند سلا دیا۔