ایک دن میں ریکارڈ34956معاملے

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس کی شدت کے درمیان گذشتہ24گھنٹوں میں ریکارڈ 34956 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک ہے جس نے دس لاکھ متاثرین کو عبور کیا۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 3574371 ہے اور دوسرے نمبر پر برازیل میں 2012515 کیسز ہیں۔جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 1003832 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 687 سے بڑھ کر 25602 ہوگئی ہے ۔ اب تک مجموعی طور پر 635757 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ ملک میں کورونا وائرس کے 342473 فعال کیسز ہیں۔نئے کیسز کے مقابلے صحت مند کیسوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے وہیں تامل ناڈو میں بڑھ کر تقریبا 1.56 لاکھ اور دہلی میں 1.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ، کرناٹک 50 ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔اگر مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تومتاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر میں 8641 نئے کیسز رپورٹ اور 266 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں اب تک 284281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11194 ہلاک ہوچکے ہیں ْ۔ تامل ناڈومیں اس عرصے کے دوران وائرس کے 4549 کیسز رپورٹ ہوئے اور 69 افراد کی موت ہوگئی ، جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 156369 اور مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا سے اب تک 118645 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3545 ہوگئی ہے ۔ کرناٹک  میں 51422 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1032 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گجرات میں 45481 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2089 افراد ہلاک ہوئے۔  اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 43441 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 1046 افراد کی موت ہوئی ہے۔تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41018 ہوگئی ہے اور 396 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں  38044 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 492 ہوچکی ہے ۔مغربی بنگال میں36117 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور1023 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 27174 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 538 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔