سرینگر//سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں کولگام کی خاتون، جو کورونا انفکشن میں مبتلاءتھی، پیر کے روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئی۔اس طرح ایک ہی دن میں وادی کے اندر کورونا مریض کی ہونے والی یہ دوسری موت ہے۔اس سے سے قبل آج صبح اننت ناگ ضلع کا ایک کورنا مریض چل بسا ۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق65سالہ خاتون صدر اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو میں زیر علاج تھی جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد اُسے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔مذکورہ خاتون سی ڈی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔
سی ڈی اسپتال کے سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم نے مذکورہ خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
ابھی تک وادی کشمیر میں کورونا میں ملوث13جبکہ جموں صوبے میں ایسے 2مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔وادی میں مرنے والوں میں5کا تعلق سرینگر،3کا تعلق بارہمولہ اور2کا تعلق اننت ناگ سے تھا جبکہ بانڈی پورہ ، بڈگام اور کولگام اضلاع سے تعلق رکھنے والا ایک ایک مریض بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔