لندن //جنوب امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں بند قیدیوں میں آپس میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 75 قیدی ہلاک ہوگئے۔قیدیوں میں تصادم کا واقعہ گویا کویل، کوینکا اور لیٹاکنگا شہر میں پیش آیا۔ جیلوں میں قید گینگز کے درمیان تنازع پر قیدی ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ تصادم میں درجنوں قیدی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ تصادم کے دوران قیدیوں نے چھریوں اور گن سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔ جیلوں پر کنٹرول کے لیے پولیس کی اضافی نفری بجھوا دی گئی۔ تصادم میں پولیس کے کچھ اہلکار بھی زخمی ہوئے لیکن ہلاکت کی اطلاع نہیں۔خیر ایجنسی کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے قیدیوں کے لواحقین کی بڑی تعداد جیلوں کے باہر موجود حکام سے اپیل کر رہی ہیں کہ انہیں لاشیں دی جائیں۔