سرینگر// ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ میر سہیل نے منگل کو استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے ایڈوکیٹ جنرل کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے’’ میں آج 21دسمبر کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں‘‘۔میر سہیل نے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔