’ ایڈوانس لائف سیونگ ایمبولینس کو جھنڈی دکھا ئی گئی

راجوری//راجوری ضلع میں وبائی امراض کے مشکل وقت کے ساتھ ساتھ کسی بھی صورت حال کے دوران مریضوں کو فوری ہنگامی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے گزشتہ روز نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے ذریعے عالمی بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی چار ایڈوانس لائف سیونگ ایمبولینسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری محمد اسلم ،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر انیس الطاف نبی ڈی ایس ای او بلال میر آصف میر ڈی پی ایم این ایچ ایم اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تمام ایمبولینس زندگی بچانے والے آلات جیسے وینٹی لیٹرز، ڈیفبریلیٹرز، ملٹی پیرا پیشنٹ مانیٹر، سکشن مشین، نیبولائزرز وغیرہ سے مکمل طور پر لیس ہیں اور اہم نگہداشت کو منتقل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔آفیسر موصوف نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تا کہ ایمرجنسی ایمبولینس کم سے کم وقت میں وہاں پہنچ جائیں گی۔