سرینگر //ایڈس کے عالمی دن کے موقعے پر ریاست بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈس سے بچاﺅ کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایڈس کنٹرول سو سائٹی کے ڈائریکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ ریاست جموں و کشمیر میں ایڈس مریضوں کی کل تعداد 4ہزار 500ہے جن میں 2280ابھی بھی زیر علاج ہے۔ “ انہوں نے کہنا کہ ایڈس کے حوالے سے ریاست کا ادھمپور اور کٹھوعہ علاقے کافی حساس علاقے تصور کئے جاتے ہیں۔“ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ ایڈس مریضوں میں 10فیصد مریضوں کا تعلق کشمیر سے جبکہ باقی ماندہ 90فیصد ایڈس مریضوں کا تعلق جموں صوبے سے ہیں ۔ڈاکٹر مشتاق راتھر نے بتایا کہ ایڈس مریضوں کو تحقیقی ٹیسٹوں ، علاج و معالجے اور ادویات مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہ امسال کا ایڈس کے عالمی دن کے موضوع” میرا صحت اور میرا حق“ تھا اور اسلئے جموں اور کشمیر میں مختلف جگہوں پر منعقد کئے گئے پروگراموں میں لوگوں کو ایڈس کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈس کنٹرول سو سائٹی کی جانب سے چلائے جاننے والے ڈی ایڈکشن سینٹروں میں 200بچے بھی زیر علاج ہے جن میں 120کا تعلق جموں سے جبکہ 80بچوں کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں۔