الہ آباد// ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جو سب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وہ یہ کہ ایودھیا میں رام مندرکی تعمیرر وشو ہندو پریشد کی طرف سے پیش کئے گئے رام مندر ماڈل کے مطابق ہی کی جائے گی۔ ایودھیا میں بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کی تقریبات میں وزیر اعظم نرندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت رام مندر نرمان ٹرسٹ وابستہ تمام اہم عہدے داران بھی شرکت کریں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہونے والی رام مندرنرمان ٹرسٹ کی ایک اہم میٹنگ میں کئی اور اہم فیصلے بھی لئے گئے ہیں۔ اس میٹنگ میں رام مندر نرمان ٹرسٹ سے وابستہ تمام افراد نے شرکت کی۔رام مندر نرمان ٹرسٹ کے سینئر رکن سوامی واسو دیوانند کے مطابق 29 جولائی اور 5 اگست کا دن بھومی پوجن اور مندر کی سنگ بنیاد کے لئے سب سے بہتر شگون مانا گیا ہے۔ سوامی واسو دیوا نندکا کہنا ہے کہ اسی دن سے رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کی شروعات ہو جائیگی۔ واسو دیوا نند کا کہنا ہے۔
مودی5اگست کوحاضری دینگے
نئی دہلی//اجودھیا میں شری رام مندر تعمیر کا بھومی پوجن پانچ اگست کو ہوگا جس میں وزیراعظم نریندرمودی کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے اشارے دئے گئے ہیں کہ وہ صبح 11 بجے کے آس پاس اجودھیا پہنچیں گے اور ابھیجیت موہورت میں بھومی پوجن مکمل کرائیں گے ۔حالانکہ ابھی تک وزیراعظم کے اجودھیا کے پروگرام کی سرکاری طورپر اطلاع نہیں کی گئی ہے ۔