کشتواڑ//جے کے این پی پی کی ایک خیر سگالی یاترا زیر قیادت پروفیسر بھیم سنگھ کشتواڑ کے لئے ڈگری کالج کا مطالبہ کرنے والے شہیدوں محمد اقبال زرگر، عبدالکبیر شیخ، گیان چند، رویندر کمار اور محمد اقبال،جو کہ 1973 میں پولیس کی گولیوں سے شہید ہوئے تھے، کو گلہائے عقیدت ادا کرنے کے بعد کشتواڑ سے روانہ ہوئی۔پروفیسربھیم سنگھ نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ ان شہیدوں کے نام پر ایک میموریل قائم کیا جائے گا۔خیر سگالی یاترا پریم نگر میں روکی ،جہاں پر بھدرواہ، کشتواڑ اور ڈوڈہ کی تین اسمبلی حلقوں کے لئے ایک زانل کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔ڈاکٹر بی ایل شرما کو زونل صدر ،دلیپ سنگھ کو زونل سیکرٹری، اور سُکھ دیو سنگھ کو زونل نائب صدر بنایا گیا ۔محمد شفیع کو آرگنائزنگ سیکرٹری او رسُبھاش گپتا کو ضلع سیکرٹری ڈوڈہ بنایا گیا ۔اس مو قعہ پر بھیم سنگھ نے دھرم سنگھ کا تین سال بعدپارٹی میں دوبارہ شامل ہونے پر اسکا خیر مقدم کیا ۔اس موقعہ پر پریتم سنگھ نے یقین دلایا کہ وہ پارٹیکے لئے کام کریں گے جبکہ انتاز احمد نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی کے انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر تک این پی پی کے لئے کم سے کم 50 ہزار ممبر شپ کا اندراج کریں گے۔پارٹی کی جنرل سیکرٹری انیتا ٹھاکور نے ضلع کے نوجوانوں ،خواتین اور طلب اسے پارٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی۔اُنہوں نے ڈوڈہ کے لئے ایک خواتین کمیٹی بھی تشکیل دی۔اس موقعہ پر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ پارٹی ماہ اکتوبر میں جے کے این پی پی کی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایک ریاستی سطح کا کنونشن منعقد کرے گی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ضلع کے لوگوں کے ایک گروپ سے تبادلہ خیال کیا جنھیں انتظامیہ کی جانب سے دونس دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ قومی شاہراہ پر شراب بندی لاگو کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔