این سی کی آر ایس پورہ میں میٹنگ منعقد

سانبہ //نیشنل کانفرنس کارکنوں کی آر ایس پورہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کے دوران اراکین نے مذکورہ علا قہ میں عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کی کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔پارٹی بلاک صدر آر ایس پورہ راج کمار بھگت کی قیادت میں منعقد کی گئی میٹنگ کے دوران کارکنوں نے کہاکہ اس وقت عوام کو پینے کے صاف پانی کی قلت کے علا وہ بجلی کی غیر معقول سپلائی ،بی پی ایل زمرے کے تحت راشن نہ ملنے اور طبی سنٹروں میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پارٹی کے بلاک صدر نے نیشنل کا نفرنس کے دور اقتدار میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے کاموں کو اجا گر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کا نفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں ۔انہوں نے ریاست گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو حکم جاری کیا جائے ۔اس میٹنگ میں پرمود کمار ،سبھاش سائین ،تلک راج ،گردیپ سنگھ ،ترسیم لعل ،رام لعل ،اشوک کمار ودیگران موجود تھے ۔