جموں // نیشنل کانفرنس او بی سی سیل نے اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے رائے دہندگان سے سیکولر طاقتوں کے حق میں بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فرقہ پرست اور منقسم طاقتوں کو الگ کرنے میں مدد ملے گی۔ اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار وکرما دتیہ کے حق میں انتخابی مہم میں سرعت لاتے ہوئے او بی سی سیل کے شریک چیئر پرسن عبدالغنی تیلی راج باغ،کٹھوعہ میں او بی سی سیل بلاک صدر گورچرن سنگھ کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل کانفرنس کی حمایت سے کانگریسی امیدوار کو بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کا بیج بونے ولالی پارٹیاں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں میں سابقہ ایم ایل اے ساگر چند، دھیان چند، بھارتی شرما ، نریش شرما ، شکیل احمد، ہرجیت سنگھ، امرجیت ،شام نرائن ، پرمیندر سنگھ ،آشو راجپوت،بٹو مہرہ،سنیل مہرہ و دیگران بھی شامل تھے۔