جموں //ہیلدی انڈیا سٹرانگر انڈیا نامی ایک این جی او کے چیر مین ہیرا لعل ابرول نے این جی او کے ممبران کے ہمراہ وید مندر بال نکیتن امبپھلا کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے بال نکیتن کے بچوں میں کتابیں ، کاپیاں ،مطالعہ جاتی مواد، پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی ۔انہوں نے بچوں کو سخت محنت کرنے کرکے اپنامستقبل تابناک بنانے کی ترغیب دی۔ہیلدی انڈیا سٹرانگر انڈیا نامی این جی او کا قیام اسکے چیر مین ہیرا لعل ابرول نے کیا تھا۔این جی او کی جانب سے ضرورت مند اور غریب بچوں میں سکل کو فروغ دینے کیلئے مفت تربیتی مرکز چلا رہی ہے۔اس تربیتی مرکز میں تین مہینوں کو بنیادی کمپیوٹر ،سلائی وبنائی تربیت، بیوٹفیکیشن کورس، موسیقی و ڈانس کی مفت تربیت کے علاوہ مفت لائبیری کے خدمات فراہم کئے ہیں۔مرکز ہذا سے تقریباً 1000 طلاب پاس ہوئے ہیں۔انہیں متعدد تنظیموں میں تعینات کیا گیا تھا ،یہاں تک کہ انہوں نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا ہے،جو اپنی روزی روٹی اچھی طرح سے کماتے ہیں۔اس موقعہ پر طلاب کو صحت مند زندگی گُذارنے اور تمباکو و منشیات سے ور رکھنے کی ترغیب دی۔این جی او کا سماج میں خواتین کی بہتری کا ویژن ہے،تاکہ انہیں خود کفیل بنایا جا سکے۔این جی او کے چیر مین ہیرا لعل ابرول نے طلاب کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے سہولیات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔انہوں نے طلاب کو صحت مند رہنے اور منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی ۔اس موقعہ پر ریٹائرڈ ڈی آئی جی کے کے گپتا بھی موجود تھے۔