سرینگر/سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے منگل کو کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) کے تازہ چھاپوں اور دفعہ35اے کو درپیش خطرات کیخلاف دو روزہ ہڑتال کی اپیل کی۔
قیادت نے عوام پر زور دیا کہ وہ بدھ اور جمعرات کو احتجاجی ہڑتال کریں۔
اس سے قبل این آئی اے نے میرواعظ، ملک، محمد اشرف صحرائی ، شبیر شاہ،ظفر اکبر بٹ وغیرہ کے گھروں پر چھاپے مارے اور باریک بینی سے تلاشیاں لیں۔