عاصف بٹ
کشتواڑ// سوموار کی صبح کشتواڑ ضلع کی این ایچ پی سی کالونی میں رونماہوئےآتشزدگی کے واقعہ میں این ایچ پی سی کے ایچ آر کمپلیکس کی عمارتیں جلکر خاکستر ہوئیں جسمیں بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح قریب چھ بجے این ایچ پی سی کے ایچ آر کمپلکس میں اچانک آگ نمودار ہوئی جسکے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز سٹیشن کو اطلاع دی گئی جبکہ ضلع پولیس ،ریڈ کراس ،رضاکارانہ تنظیمیں، این ایچ پی کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ریسکیو ٹیموں کی کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اگرچہ فوری طور آگ لگنے کی وجوہات کا تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم آگ لگنے کے سبب این ایچ پی سی کے ایچ آر آفس کمپلیکس کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کردیا۔