سرینگر// قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) کی جانب سے دوسرے روز بھی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ہمراہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران5مقامات پر چھاپے مارے ۔’این آئی اے ‘ کا کہنا ہے کہ تلاشیوں کے دوران الیکٹرانک آلات اور قابل اعتراض دستاویزات بھی برآمد کئے گئے۔ این آئی اے نے اتوار کو14اضلاع میں56مقامات پر جماعت اسلامی کارکنوں اور لیڈروں کے رہائشی گھرئوں پر چھاپہ ماری کی تھی جس کے بعد پیر کو بھی یہ سلسلہ جارہی رہا اور5مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں این آئی ائے نے فورسز اور پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر غلام محی الدین میر، ساکن کنن بانڈی پورہ، احتشام الحق ساکن چٹی بانڈی، منظور احمد بٹ ساکن آلوسہ اور ظہور احمد ملک ساکن بنکوٹ کے علاوہ غلام محمد وانی ساکن ارن شامل ہیں۔ این ٓئی نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی تفتیشی ایجنسی نے کالعدم جماعت اسلامی کے خلاف فنڈنگ کیس آر سی -03/2021/این آئی اے/ڈی ایل آئی میں جموں و کشمیر کے پانچ مقامات پر مزید تلاشی لی۔ بیان میں کہا گیا کہ ممنوع جماعت اسلامی کے خلاف گزشتہ روز تلاشی کے تسلسل میں این آئی اے نے جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ ضلع بانڈی پورہ میں پانچ مقامات پر تلاشی لی۔ بیان میں کہا گیا کہ تلاشیوں میں کالعدم جماعت کے عہدیداروں اور ممبران کے گھروں میں تلاشی لی گئی ، جس کے دوران مشتبہ افراد کے احاطوں سے مختلف قابل اعتراض دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
این آئی اے کی دوسرے روز بھی چھاپہ مار کارروائی
