سرینگر// این آئی اے نے میرواعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کے فرزند کے نام دوبارہ نوٹس جاری کردئے ہیں۔سمن میں کہا گیا ہے کہ وہ نئی دلی میں اُن کے ہیڈ کوارٹر پر ایک فنڈنگ کیس کے سلسلے میں حاضر ہوجائیں۔ میرواعظ اور نسیم گیلانی کے نام ایک ہفتے کے دوران یہ دوسری بار نوٹس کردی گئی ہے۔ دونوں کو سرینگر ضلع پولیس کی جانب سے نوٹس پہنچائی گئیں جن میں اُن سے کہا گیا ہے کہمیرواعظ 18مارچ اور نسیم گیلانی 19مارچ کو پیش ہوجائیں۔ نسیم گیلانی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 22مارچ کو بھی طلب کررکھا ہے۔