جموں //قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) نے تحریک المجاہدین کے ایک کارکن کے خلاف ضمنی چارج شیٹ فائل کیا۔این آئی اے نے اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی سے متعلق محمد نقیم خان ولد محمد مشتاق ساکن سندوٹے، ضلع پونچھ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کیا۔ان پر الزام ہے کہ اسکی قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ہیروئن بر آمد کیا گیا جو ملی ٹینٹ تنظیم تحریک المجاہدین کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔این آئی اے نے مارچ میں کیس درج کیا تھا۔ تحقیقات میں ملزم محمد نقیم کے ساتھ دیگر چارج شیٹ والے ملزمین اور انکے ہینڈلرز کے ساتھ رچی گئی سازش کا پردہ فاش کیا گیا جو سرحد پار سے آپریٹ کر رہے تھے اور لائن آف کنٹرول سے اسلحہ اور گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی نقل و حمل میںبالاکوٹ، پونچھ کے اندرونی علاقوں تک سہولت فراہم کرتے تھے۔ اس سے قبل NIA نے 07 ملزمین کے خلاف 24.06.2021 کو اور دو دیگر کے خلاف 04.10.2021 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔5 کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔