اینٹی کورپشن بیوروکاچھاپہ

سرینگر// انسداد رشوت ستانی بیورو( اینٹی کرپشن بیورو )نے ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے دو افسراں کو ایک ٹھیکیدار سے رقومات کی ادائیگی کو واگزار کرنے کیلئے رشوت طلب کرکے قبول کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے منگل کو بتایا کہ گرفتار ہونے والوں کی شناخت ملٹی ٹاسکنگ سٹاف آفیسر اور سینئر اکاؤنٹس آفیسر کے بطور ہوئی ہے۔ انٹی کورپشن بیورو کا کہنا ہے کہ’اے سی بی‘ کو شکایت ملی کہ سدبھاونا پروجیکٹ کے تحت کئے گئے کام کے لیے ادائیگی وگزارکرنے سے متعلق ایک فائل سنیئر اکاونٹس افسر کے پاس زیر التواء ہے۔ترجمان نے کہا ’’افسر اپنے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس) آفیسر کے ذریعے شکایت کنندہ کی فائل کی منتقلی ودائیگی کی واگزاری کیلئے 5 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا تھا۔اس حوالے سے  اینٹی کورپشن بیورو نے ایک جال بچھایا اور ملٹی ٹاسکنگ سٹاف آفیسرکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ سنیئر اکاونٹس افسر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔