جموں //آر ٹی آئی رضا کار بلویندر سنگھ نے اینٹی کرپشن بیورو کو قائم کر نے اور اس کے کام کاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ’اینٹی کرپشن بیورو’ بغیر دانتوں والا شیر ‘ہے ۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی قیادت میں ریاستی انتظامیہ کونسل نے 24اکتوبر 2018کو اینٹی کرپشن کو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم اگر زمینی سطح پر اس کا جائزہ لیا جائے تو مذکورہ ادارے کے کام کاج کو بہتر بنانے کیلئے کوئی بھی عملی کام نہیں کیا گیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ انہوں نے سرکاری ہسپتال سروال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کی جانب سے ہسپتال میں دوائی کے دوکان کھولنے کیلئے دی گئی اجازت اور اس کے طریقہ کار کے سلسلہ میں ایک آر ٹی آئی فائل کی تھی جس کے بعد انہوں نے حاصل کی گئی جانکاری کیساتھ ر یاستی ویجی لینس آر گنائزیشن سے رجوع کیااور ر یاستی ویجی لینس آر گنائزیشن نے مذکورہ معاملہ کو کمشنر سیکریٹری کے پاس جمع کرواتے ہوئے انکوائری کی سفارشات پیش کی تھیں ۔موصوف نے کہاکہ کمشنر سیکریٹری نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو انکوائری کو کے رپورٹ پیش کر نے کی ہدایات جاری کیں جن کی بنیاد پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے انکورائری کیلئے تین رکنی ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ برس 25فروری کو اپنی رپورٹ پیش کی ۔آر ٹی آئی رضا کار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے مذکورہ معاملہ کی رپورٹ کمشنر سیکر یٹری کو پیش کر نے کے بعد انہوں نے بھی مذکورہ رپورٹ کی کاپی آر ٹی آئی کے تحت حاصل کر لی ہے لیکن ایک برس گزر جانے کے باجوو بھی ر یاستی ویجی لینس آر گنائزیشن مذکورہ رپورٹ حاصل نہیں کر پائی ہے جس سے ہر ایک فرد مذکورہ آر گنا ئز یشن کے کام کاج اور سنجیدگی کی نوعیت کا اندازہ لگا سکتا ہے ۔موصوف نے کہاکہ روشنی ایکٹ کی روشنی میں کئے گئے غیر قانونی کاموں کے سلسلہ میں 15معاملات درج کروائے گئے ہیں لیکن ابھی تک ایک کا بھی چلان عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ اسی طرح ر یاستی ویجی لینس آر گنائزیشن دیگر کئی سنجیدہ نوعیت معاملا ت کی تحقیقات مکمل نہیں کر پائی ہے ۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ر یاستی ویجی لینس آر گنائزیشن مزید فعال بنانے کیلئے عملی طور پر کام کا جائے ۔