نئی دہلی// دیوالی کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں کمی کے مرکز کے فیصلے کے بعد کئی ریاستوں نے صارفین کو مزید راحت فراہم کرنے کے لیے ایندھن پر ویلیو آڈیٹ ٹیکس VAT کم کرنے کا اعلان کیا۔ اڑیسہ حکومت نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل دونوں پر 3 روپے فی لیٹر ویٹ کی کمی کا اعلان کیا۔ قومی دارالحکومت میں جمعرات کو پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہو گیا۔ فی الحال یہاں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کی حکومت والی ریاستوں نے بھی ویٹ (وی اے ٹی) میں کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اتر پردیش میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کم کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ گجرات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر فی لیٹر 7 روپے کم کرنے کا اعلان کیا۔ آسام میں 7 روپے کی تخفیف کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تریپورہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 7 روپے کم کیے گئے ہیں۔ کرناٹک اور گوا کی حکومتوں نے بھی اپنی اپنی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کی تخفیف کا اعلان کیا ہے ۔ اتراکھنڈ میں بھی پٹرول پرویٹ (وی اے ٹی) روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ منی پور حکومت بھی فوری اثر سے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ (وی اے ٹی) میں 7 روپے کم کرے گی۔ بہار حکومت نے سب سے کم تخفیف کی ہے ۔ بہار حکومت نے پیٹرول پر 1 روپے 30 پیسے اور ڈیزل پر 1 روپے 90 پیسے ہی کم کیے ہیں۔اس تخفیف کے بعد کل ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر ہے ، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 112.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.40 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 107.92 روپے اور ڈیزل 93.10 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 107.64 روپے اور ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے ۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 104.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.79 روپے فی لیٹر ہے ۔
ایندھن کی قیمتوں میں قدرے تخفیف
