نئی دہلی // پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف11جون کو کانگریس پارٹی ملک گیر سطح پر ایک’’علامتی احتجاج‘‘ پٹرول پمپوں کے سامنے کرے گی۔مختلف ریاستوں میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں100 روپئے کے نشان کو عبور کرجانے کے بعد مذکورہ اپوزیشن پارٹی نے سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیاہے۔پارٹی نے تمام ریاستی یونٹوں او رذیلی تنظیمو ں کو ہدایت دی ہے کہ قیمتوں میں کمی کی مانگ کریں اور احتجاجی دھرنا منظم کریں۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ریاستی یونٹوں سے کہا ہے کہ عوامی کے ساتھ لوٹ مار اورقیمتوں میں فوری واپسی کی مانگ کے ساتھ’’علامتی احتجاج‘‘منظم کریں۔