سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل اہم خدمات کے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے لئے دن رات اشیائے ضروریہ اوردیگر لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی سٹاک وسپلائی پوزیشن کا جائزہ لینے کے دوران انہوںنے کہا کہ وادی میں ایندھن کا وافر مقدار میں سٹاک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 46سٹیشنوں کو شام تک ایندھن فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وہ مجسٹریٹوں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ڈیلروں کو ایندھن کی کمی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ ترقیاتی کمشنر نے ایندھن کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔