جموں / مرکزی وزارت برائے دیہی ترقی کے ایم جی نریگا کے جوائنٹ سیکرٹری اپراجیتا سارنگی جو ریاست کے دورے پر ہیں نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔دوران میٹنگ جوائنٹ سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ کو اپنے دورے کے تاثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایم جی نریگا کے تحت قائم کئے گئے معیاری اثاثوں کو دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ۔اُنہوںنے کہا کہ اُنہوںنے چند گرام سبھائوں میں بھی شرکت کی اور دیہی علاقوں میں کئے گئے کاموں کا معائینہ کیا۔مس سارنگی نے وزیر اعلیٰ مطلع کیا کہ ایم جی نریگا مرکزی حکومت کے ترجیحی پروگراموں میں سے ایک ہے جس کے لئے مختص رقم 48000کروڑ روپے کواس سال 54000کروڑ روپے تک بڑھایا گیا جبکہ اگلے سال رقم میں قریباً 55000کروڑ روپے تک کا اضافہ متوقع ہے۔وزیراعلیٰ نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پر زور دیا کہ وہ ایم جی نریگا کے تحت التوا ٔمیں پڑاے واجبات کے لئے رقم کی واگذاری کو یقینی بنائیں تاکہ ریاست کے دیہی علاقوق میں ہاتھ میںلئے ترقیاتی کاموں کو بلا رکاوٹ مکمل کیا جاسکے ۔انہوںنے ریاست میں دیہی دیہات میں بنیادی ڈھانچوںکو مقامی ماحولیات کو ملحوظ رکھ کر ترقی دینے کے لئے مزید رقومات کی واگزاری کیلئے بھی کہا۔کمشنرسیکرٹری دیہی ترقیاتی ڈیولپمنٹ نرمل شرما بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔