راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے ایم بی بی ایس طلباءنے جموں و کشمیر کے کالجوں میں پی جی داخلے کےلئے آل انڈیا کوٹہ دینے کے مجوزہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔میڈیکل کالج راجوری میں کئے گئے احتجاج کے دوران ایم بی بی ایس طلباءنے فیصلے کےخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ فیصلے سے جموں وکشمیر میں صحت شعبہ پر اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پہلے ہی میڈیکل سٹریم کےلئے پی جی سیٹوں کی کمی کا سامنا کر رہا ہے اور اب موجودہ سیٹیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت کھول دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اس فیصلے کےخلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے جبکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ مذکورہ فیصلے پر نظر ثانی کرئے ۔