ایم اے ایم کالج میں شجرکاری مہم کاآغاز

جموں//گورنمنٹ ایم اے ایم کالج میں این ایس ایس کے رضاکاروں اوراین سی سی کیڈٹوں نے سنگھرش آرٹی آئی مومنٹ کے اشتراک سے پودوں کی شجرکاری مہم کاآغاز کیا ۔اس دوران متعددمیڈیسنل پودے کالج احاطے میں مختلف جگہوں پرلگائے گئے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹراجیت انگرال نے پودوں کی شجرکاری شروع کرنے کیلئے این سی سی اوراین ایس ایس آفیسروں کی کوششوں کوسراہا اورسنگھر ش آرٹی مومنٹ کی جانب سے متعددتعلیمی اداروں میں اس طرح کی شجرکاری مہموں کاآغاز کرنے کی بھی ستائش کی۔اس موقعہ پر سماجی کارکن وکنوینر مومنٹ ارون شرما، اسسٹنٹ ایڈیٹر انڈین ایکسپریس ایس منموہن سنگھ اورمہیش کوتوال بھی موجودتھے۔