ایم ایل اے ڈوڈہ کا منگوٹہ ہائی سکول کا دورہ

ڈوڈہ//ممبر اسمبلی ڈوڈہ شکتی راج پریہار نے مرمت کے گونمنٹ ہائی سکول منگوٹہ کا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے اپنے سی ڈی ایف سے سکول کیلئے100ڈیسک اور سکول گرائونڈ کی دیوار بندی کیلئے فنڈز دستیاب کئے۔انہوں نے سکول منیجمنٹ کمیٹی کو یقین دلایا کہ سکول امتحانی ہال کی تعمیر عنقریب ہی ضلع پلان سے شروع کی جائے گی۔اہوں نے ایک بشیر احمد کو ، جس نے سکول کیلئے زمین عطیہ کی، کواپنا مکان تعمیر کرنے کے لئے سی ڈی ا یف سے ایک لاکھ روپیہ منظور کیا۔انہوں نے ایک نہر پر سلیب ڈالنے کے لئے فنڈزواگُذار کرنے کی بھی یقین دہانی کی،جو سکول کے دو بلاکوں کو علیحدہ کر تا ہے ، جس سے بارشوں کے موسم کے دوران طلاب اور سٹاف کو کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔منگوٹہ میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد ترقیاتی عمل میں سرعت لاناہے۔سکول کے ہیڈ ماسٹر صفدر خان نے ایم ایل اے کا سکول کے لئے فنڈز واگُذار کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔حمید اللہ وانی نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔