جنیوا //عالمی ادارہ صحت نے ا علان کیا ہے کہ فائزر ویکسین کو ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کرنے کو منظوری دی گئی اور منظوری کے فوراً غریب ممالک کو ویکسین تک رسائی حاصل ہوگی جو پہلے سے ہی یورپ اور شمالی امریکہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جس ملک کے پاس ڈرگ ریگولیٹر ایجنسی موجود ہے، ، وہ علیحدہ طور پر ضرورت کے مطابق ویکسین کو منظوری دے گی۔ جمعرات کو عالمی ادارہ صحت نے ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے پہلے ویکسین کو سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، جس سے وہ ممالک ویکسین کودرآمد کرسکتے ہیں جن کے پاس اپنے ریگولیٹری ایجنسی موجود ہوگی۔عالمی ادارہ نے کہا کہ اس نے جائزہ کے دوران فائزر ویکسین ، جو پہلے ہی امریکہ ،برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارے کے حفاظتی معیار پر کامیاب رہے ہیں۔ فائزر ویکسین کو منفی درجہ حرارت میں رکھنا پڑتا ہے جو ایسی ممالک کیلئے ناممکن ہے جن میں ریفریجریٹر اور بجلی کی سپلائی متواتر طور پر دستیاب نہیں ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس ویکسین کو ذخیرہ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہوگا ،جہاں منفی درجہ حرارت برقرار رکھنے کی سہولیات دستیاب نہیں ہونگی۔ ادارے نے مزید کہا ہے کہ وہ ایسے ممالک میں ویکسین کی ترسیل اور استعمال کے تیاری پر کام کررہا ہے۔