سرینگر //ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولرمیں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں صرف معمول کی جراحیوں کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی نوعیت کی جراحیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے انجام دیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر میں تمام چیف میڈیکل آفیسران، بلاک میڈیکل آفیسران اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام اضلاع میں غیر کورونا مریضوں کو انتظامیہ ہدایات کے مطابق خاصکر ایمرجنسی مریضوں جراحیوں، زچگی، حادثات اور زخمی ہونے والے افراد کو علاج فراہم کرنے کے علاوہ ٹرائج خدمات کو بھی ترجیاتی بنیادوں پر شروع کریں تاکہ مریضوں کو بہتر طبی علاج فراہم کیا جا سکے۔