ایمبولینس ڈرائیورکی مارپیٹ | شوپیان اسپتال میں ڈرائیوروں کا احتجاج

شوپیان/شوپیان میں فورسزکے ہاتھوں ایک ایمبولنس ڈرائیور کو مبینہ طور تختہ مشق بنانے کے خلاف ضلع کے سبھی ایمبولینس ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق طارق احمد نامی ایک یمبولینس ڈرائیورکواتوار شام کوضلع پلوامہ میں فورسزاہلکاروں نے روکااور اُس کی مارپیٹ کی۔ضلع کے ایمبولینس ڈرائیوروں نے ضلع اسپتال شوپیان کا مین گیٹ بند کرکے اس کے خلاف احتجاج کیااور قصورواراہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ا س حوالے سے چیف میڈیکل افسر شوپیان نے بتایا کہ اتوار شام دیرگئے ہماراایک ایمبولینس ڈرائیورقرنطینہ سے ایک شخص کولانے کیلئے گیاتھاجس دوران فورسزاہلکاروں نے اُسے روک کراس کی مارپیٹ کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ ڈپٹی کمشنر شوپیان کی نوٹس میں لایا۔