عظمیٰ نیوز سروس
جموں// اپنی 50ویں بورڈ میٹنگ کے دوران، امرناتھ شرائن بورڈ نے سرینگر اور جموں دونوں مقامات میں منعقد کیے جانے والے بابا برفانی کے لئے وقف لیزر اور سائونڈ شو کو منظوری دی۔ یہ شو ایک ثقافتی روشنی کے طور پر بھی کام کرے گا، جو یونین ٹیریٹری کی بھرپور روحانی تاریخ کو اجاگر کرے گا۔بورڈ نے یہ بھی اعلان کیا کہ 2026 کی یاترا کے لیے پرتھم پوجا 29 جون 2026 کو جیشتھا پورنیما کے موقع پر کی جائے گی۔ یاترا کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔میٹنگ کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کی، جو شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔بورڈ نے آنے والی 2026 یاترا کے لیے عقیدت مندوں کے روحانی تجربے اور سہولت کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف کلیدی اقدامات کو منظوری دی۔شرائن بورڈ نے رجسٹرڈ یاتریوں، خدمت فراہم کرنے والوں، عہدیداروں، موسمی کارکنوں اور پجاریوں کے لیے حادثاتی بیمہ کور کو 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا۔بورڈ نے بورڈملازمین کے لیے مختلف فلاحی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال اور منظوری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے دوران مناسب بیت الخلا کی تنصیب کے لیے مقامات کی نشاندہی کریں۔
انہوں نے یاتریوں، سروس پرووائیڈرز اور سیکورٹی اہلکاروں کے لیے ٹریک پر شیلٹر شیڈز اور رین شیلٹرز کی تنصیب کی مزید ہدایت کی۔میٹنگ میں جاری پروجیکٹس، یاترا سے متعلق معلومات کو پھیلانے، ٹٹووں کے لیے انشورنس کور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آن لائن اور پری پیڈ خدمات کی توسیع؛ یاتریوں کی رجسٹریشن؛ آفات کی تیاری اور تخفیف کے اقدامات، طبی دیکھ بھال کی سہولیات کی مناسب فراہمی، لنگر اور رضاکارانہ خدمات، ٹیلی کمیونیکیشن، گرڈ کنیکٹیویٹی؛ موسم کی پیشن گوئی کے بنیادی ڈھانچے اور نظام، سیکورٹی اور نگرانی، خدمات حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل پری پیڈ سسٹم، دونوں راستوں پر کریش بیریئرز اور حفاظتی ریلنگز اور مختلف محکموں کی جانب سے کیے گئے مختلف جاری کاموں پر حاصل ہونے والی پیش رفت کی بھی جانکاری دی گئی۔بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے ذریعہ یاترا ٹریکس کی دیکھ بھال، بحالی اور ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے، بورڈ کو بتایا گیا کہ بی آر او نے بالتل اور پہلگام دونوں راستوں پر آرام دہ ٹریک کی چوڑائی حاصل کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت درج کی ہے۔ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، چیف ایگزیکٹیو آفیسر،شرائن بورڈ نے آنے والی یاترا کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔میٹنگ میں شرائن بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔