راجوری //راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں بھارتی فوج کا ایک افسر زخمی ہواہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات نوشہرہ سیکٹر میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس دوران ایک فوجی افسر زخمی ہواجو میجر رینک کا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ فوجی افسر کو پائوں میں زخم آئے جس کے فوری بعد اسے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں علاج معالجہ کیاجارہاہے ۔دریں اثناء دونوں اطراف سے لام ، پکھرنی اور سریا سیکٹروںمیں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک بھی جاری تھا ۔