سرینگر// فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث وادی کشمیر میں راشن کی تقسیم کاری میں رکاوٹ آنی شروع ہوگئی ہے ۔ایف سی آئی ملازمین کی ہڑتال ایک ہفتے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ انتطامیہ ان ملازمین کے مسائل کی طرف ابھی کوئی توجہ نہیں دے پائی ہے ۔۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ورکرس اینڈ لیبرس یونین) کے صدر حاجی نثار احمد ڈار نے کہاکہ 7ستمبر سے ڈیپوکا کام کاج بند ہے جس سے عوامی تقسیم کاری کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔۔انہوں نے کہاکہ یہ ہڑتال متعلقہ انتظامیہ کو پہلے سے ہی باخبر کرکے شروع کی گئی تھی لیکن ان کی جانب سے اس بارے میں کان نہیں دھرا گیا اور اس ہڑتال سے پیدا شدہ صورتحال کیلئے براہ راست انتظامیہ ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ملازمین کے مسائل کافوری حل نہیں نکالا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔