ایس ڈی ایم ڈورو پر حملے کیخلاف سول سوسائٹی ممبران کا احتجاج

اننت ناگ //ایس ڈی ایم ڈورو و دیگر سرکاری ملازمین پر فوجی اہلکاروں کی مارپیٹ کو لے کر ڈورو شاہ آباد میں سول سوسائٹی ممبران نے احتجاج کیا ۔قصبہ کے سول سوسائٹی ممبران شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم کے بینر تلے تحصیل آفس کے سامنے جمع ہوئے اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ۔احتجاجیوں نے ہاتھوں پر پلے کارڈذ اُٹھا رکھے تھے جن پر واقع کے خلاف نعرے درج تھے ۔ اس موقعہ پرفورم کے چیئرمین ظہور احمد ملک نے کہا کہ وادی میں انسانی حقو ق کی پامالیاں جاری ہیں اور اب سرکاری افسران کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ یہ ایس ڈی ایم پر حملہ نہیں بلکہ یہ شاہ آباد پر حملہ ہے ۔انہوں نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جو بھی اہلکار اس واقع میں ملوث ہے اُس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ اُدھر قاضی گنڈ میں بھی پی ڈی پی نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔پی ڈی پی کے سینئر لیڈر سرتاج مدنی کی قیادت میں ایک جلوس بر آمد ہوا اور واقعہ کے خلاف نعرے بازی ہوئی۔ اس بیچ واقعہ کو لے کر ایس ڈی ایم آفس و تحصیل آفس ڈورو میں دوسرے روز بھی کام کاج معطل رہا۔

ایجیک کا اظہار برہمی

سرینگر// جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کے سربراہ فیاض احمد شبنم نے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈورو کی مارپیٹ کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ناقابل برداشت اور ناقابل قبول قراردیا۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی   کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ریاست کے سرکاری آفیسروں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاسکتا ہے تو ریاست کے ملازمین اور عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔ اس طرح کی کارروائی سے ریاستی سرکار کے کام کاج پر کافی برا اثر پڑسکتا ہے۔ اس معاملے پر نہ صرف ملازمین بلکہ عوام میں بھی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ معاملے کی صحیح طریقے سے جانچ کرائی جائے۔
ضلع اطلاعاتی افسربڈگام شوکت حسین کوصدمہ